Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

کسی بھی جگہ 5 افراد سے زائد کے جمع پر ہونے پر پابندی ہوگی، نوٹیفیکشن
شائع 12 اکتوبر 2024 10:59pm

شہر قائد کراچی شہر میں دفعہ 144 کا نافذ کردی گئی جس کے باعث ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفیکشن کمشنر کراچی نے باقاعدہ جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی، احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر فوری پابندی عائد ہو گی۔

شہر میں 5 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ ہو گی، پابندیوں کا فیصلہ امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

karachi

Section 144

Karachi Police

section 144 imposed

section 144 violation