Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 12, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی ایئرپورٹ کےقریب دہشت گردی، سی ٹی ڈی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی
شائع 12 اکتوبر 2024 10:20am

کراچی ایئرپورٹ کےقریب بم دھماکا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں پاکستان اور چین کےتعلقات خراب کرنے کی سازش قرار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو ملوث قرار دےدیاگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نےملک دشمن غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مددسےدھماکا کیا، دہشت گرد نے اپنی گاڑی چائنیزباشندوں کےقافلےکےقریب لاکربلاسٹ کی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 چائنیزباشندے لی جون اور سن ہوازین ہلاک ہوئے جبکہ ایک پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوا۔ رپورٹ میں پولیس،رینجرز اہلکار اور شہری زخمی ہونے کا تذکرہ بھی موجود ہے۔

کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملہ: دفتر خارجہ کا چین کو واضح پیغام

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے میں ہلاک غیر ملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی

پاکستان

karachi blast

Karachi Airport Blast