Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹھٹھہ، ہندو یاتریوں کی مکلی مندر میلے میں آنے والی گاڑی کو حادثہ

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2024 10:17am

ٹھٹھہ میں کیٹی بندرگاڑھو سے مکلی مندر میلے میں آنے والی گاڑی اُلٹ گئی۔ حادثے میں پندرہ ہندو یاتری زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیگر یاتری بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو عملے نے معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر بھی طبی امداد دی۔

پاکستان

sindh