Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان اکرم راجہ نے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرلی

ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، اے ٹی سی نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔
شائع 11 اکتوبر 2024 07:21pm

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ عبوری ضمانت تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں حاصل کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے خلاف مقدمات 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر درج کیے گئے تھے۔ سلمان اکرم راجہ کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ملزم کو گرفتاری کرنے سے متعلقہ اداروں کو روک دیا ہے اور تفتیشی افسر کو 26 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔

interim bail

salman akram raja

BAIL IN TWO CASES

HASAN ABDAL

IO SUMMONED