Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج

مقدمہ اور گرفتاری بنیاد پر وکیل صفائی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے پٹیشن واپس لی
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 12:25pm

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج چوہدری عبدالعزیز نے سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج چوہدری عبدالعزیز نے سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گرفتاری کے معاملے پر سماعت کی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شیخوپورہ اینٹی کرپشن عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔

اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف رشوت کا الزام لگا کر گرفتاری ڈال دی، محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت کا الزام ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شیخوپورہ اینٹی کرپشن عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔

مقدمہ اور گرفتاری بنیاد پر وکیل صفائی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے پٹیشن واپس لی۔

یاد رہے کہ پٹیشن سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہلیہ میمونہ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں داخل کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بارے میں 3 دن قبل معلوم ہوا تھا کہ وہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور ان کےخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنےآیا تھا۔

rawalpindi

adiala jail

Adiyala Jail

Adiayala Jail