Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق

پولیس نے 11 سالہ ذوالقرنین کوتفتیش کے لیےحراست میں لے لیا
شائع 10 اکتوبر 2024 09:54pm

لاہور میں 11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ لوئرمال کے علاقے میں پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق 11 سالہ ذوالقرنین گھر میں پستول سےکھیل رہا تھا جس سےگولی چل گئی سینے پر گولی لگنے سے 33 سالہ ماں عاصمہ شدید زخمی ہوگئے، زخمی عاصمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے 11 سالہ ذوالقرنین کوتفتیش کے لیے حراست میں لے لیا، واقعہ کا مقدمہ عاصمہ کے شوہر ج خرم جہانگیر کی مدعیت میں در ج کر لیا گیا۔

مقتولہ کی نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا جبکہ بچے کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

lahore

lahore police

Murder