Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کا آئینی اصلاحات پر مبنی 30 نکات پر مشتمل مسودہ تیار

جے یو آئی جلد آئینی ترمیم کا مسودہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے شئیر کرے گی
شائع 10 اکتوبر 2024 02:59pm

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عدالتی اصلاحات سے متعلق تئیس نکات پر مشتمل مسودہ تیار کرلیا، تجویز دی ہے کہ آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ کا بینچ بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق جے یوآئی کا عدالتی اصلاحات سے متعلق 23نکات پرمشتمل مسودہ تیار ہوچکا ہے جس میں آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ کا بینچ بنانے کی تجویز شامل ہے۔

اس میں تجویز شامل ہے کہ پٹیشنز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5سینئرججزسنیں۔ جے یو آئی جلد آئینی ترمیم کا مسودہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے شئیر کرے گی

جے یو آئی نے تجویز دی کہ سپریم کورٹ اورہائیکورٹس کے موجودہ اختیارات برقرار رکھے جائیں، ججز کی عمر 65 سال برقرار رہے گی، آرٹیکل 8، آرٹیکل199میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63اے میں کوئی ترمیم تجویز نہیں کی جائے گی، ججزکی تعیناتی سے متعلق 18ویں ترمیم کا طریقہ کار بحال کیاجائے، قانون سازی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو اہمیت دی جائے۔

پاکستان

JUIF

amendments

Constitutional amendment