Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

13 جنوری کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کا فیصلہ سنایا تھا
شائع 10 اکتوبر 2024 12:14pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمعہ کے روز ایڈووکیٹ حامد خان کی لاہور میں فیملی مصروفیت ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کل جمعہ کو سماعت کرنی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ حامد خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش نہیں ہوسکتے، مخالف وکلا کو بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

سپریم کورٹ میں بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کی مکمل سماعت کا احوال

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک نے کل جمعہ کو اس کیس کی سماعت کرنی ہے۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

intra party election

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)