Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامشورو: ایم 9 موٹر وے پر گاڑیوں میں تصادم کے بعد آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

آگ لگنے کے باعث گاڑی میں سوار افراد باہر نہ نکل سکے
شائع 10 اکتوبر 2024 08:36am

سندھ کے ضلع جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب 3 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

جامشورو پولیس کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ جامشورو میں ایم نائن موٹروے لونی کوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے بعد ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث گاڑی میں سوار افراد باہر نہ نکل سکے اور 3 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

جامشورو، ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو افسوس ناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ سے لاہور جانے والی مسافر وین کو حادثہ، 5 جاں بحق، 10 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی۔

traffic accident

sindh

jamshoro

Road Accident