Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے

عدالت نے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ لسٹ شائع کرنے سے روک دیا
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 03:21pm

سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ لسٹ شائع کرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ کوئی ادارہ داخلوں کا عمل شروع نا کرے، حکومت کمیٹی بناکرکریمنل اور سول ذمہ داری عائد کرے، کمیٹی تمام الزامات کی تحقیقات 15 دن میں مکمل کریں۔

عدالت نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی ادارے سے معاونت حاصل کرسکتی ہے، کمیٹی ٹیسٹ لینے والی جامعات اورپی ایم ڈی سی سے ریکارڈ طلب کرسکتی ہے۔

karachi

Sindh High Court

MDCAT

PMDC

mdcat admission