Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

میرے خیال میں یہ توہینِ عدالت کی درخواست اس کیس میں نہیں بنتی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز
شائع 09 اکتوبر 2024 10:27am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل کو ہدایت کی کہ تب تک آپ دیگر پہلوؤں پر بھی غور کر لیں۔

دوران سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں دیے گئے عدالتی آرڈر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایس او پیز بنانے کی ڈائریکشن دی تھی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو توہینِ عدالت کی درخواست اُس بینچ میں ہوگی۔

عمران خان ملاقات کی جو لسٹ دیں اس پر عمل کریں، عدالت کی ایس پی اڈیالہ جیل کو ہدایت

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مزید ریمارکس میں کہا کہ میرے خیال میں یہ توہینِ عدالت کی درخواست اس کیس میں نہیں بنتی، میں نوٹس جاری کر دیتی ہوں لیکن میں مطمئن نہیں ہوں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنا رکھا ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کرے جبکہ عدالت نے ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کے لیے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

adiala jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail