Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”گینگ آف کالا چور“ کا چیلا پارٹی کا ”مظلوم بچہ“ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے، عظمیٰ بخاری

آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، وزیر اطلاعات
شائع 08 اکتوبر 2024 07:25pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔

لاہور میں عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گینگ آف کالا چور“کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ”مظلوم بچہ“بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلی پنجاب ہیں، نوازشریف کے بغض میں جلتے آپکا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں، اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخواہ کی جان چھوڑیں۔

lahore

uzma bukhari

Ali Amin Gandapur