Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے احتجاج کی پالیسی تبدیل کر دی، حماد اظہر کی تصدیق

کب اور کہاں احتجاج کئے جائیں گے ؟ تفصیلات بھی سامنے آگئی
شائع 08 اکتوبر 2024 06:10pm

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی اب ضلعی سطح پراحتجاج کرے گی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے نئی حکمت عملی کی تصدیق کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھرپنجاب میں احتجاج کی کال دے دی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔

11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 کو گجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج ہوگا۔

تحریک انصاف نے کارکنوں کو حساس مقامات کے قریب جلسہ نہ کرنے کی ہدایت کردی

13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا۔

14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)