سعودی عرب کا وفد آج پاکستان آئے گا، نائب وزیراعظم
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں سعودی وفد آج پاکستان آئے گا۔
اسلام آباد میں سعودی عرب سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی وفد دو ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر بات کرے گا، منصوبے دونوں ملکوں کے بھائی چارے اور قربت کا اظہار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار پانچ کے زلزلے میں سعودی عرب نے ہماری مدد کی، سعودی عرب جیسے دوست ممالک کی مدد سے پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا، سعودی عرب اور پاکستان ترقی، امن اور آگے بڑھنے کے مشترکہ تصور کے حامل ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام میں سعودی حکومت کی مسلسل مدد اور برادرانہ تعلقات پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان ایک منفرد رشتہ ہے جس کا کوئی متوازی نہیں ہے۔**
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہوئے، کنگ سلمان ریلیف سینٹرمنصوبےپاکستان کےعوام کیلئےاہمیت کےحامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں کےباعث مشکلات کا سامنا ہے، سعودی عرب نےسیلاب سےمتاثرہ خاندانوں کیلئے1000ہاؤسنگ یونٹس کاوعدہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کےتعاون سے پاکستان بھرمیں300فیڈراسکول بنائےجائیں گے، 2022کے بعد سعودی عرب نےہماری بھرپور مدد کی۔
Comments are closed on this story.