Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران خان عدالت کی سہولت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، حالیہ ہنگامہ آرائی پر ایک اور مقدمہ درج

لیاقت باغ احتجاج پر درج مقدمات میں 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 12:06pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈاپور، اعظم سواتی اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نامزد قیادت کے علاوہ 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی، اقدام قتل، سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان کے اُکسانے پر علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناتے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا اور اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی۔

عمران خان، علی امین گنڈا پور، عظمیٰ اور علیمہ خان دہشتگردی کے 4 مقدمات میں نامزد

جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام، گنڈا پور سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے2 عدد 12 بورگن، 12 اینٹی رائٹ کٹس، 2 وائرلیس سیٹ، 5 عدد ٹیئر گیس شیل چھینی، مظاہرین نے پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

تحریک انصاف کے 25 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاقت باغ احتجاج پر درج مقدمات میں تحریک انصاف کے 25 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن اور وارث خان میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے 28 ستمبر کو لیاقت باغ احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 25 پی ٹی آئی رہنماء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جن میں عامرمغل، عالیہ حمزہ، شہریار ریاض، کرنل اجمل صابر راجہ، راشد حفیظ اور چوہدری امیرافضل سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کوگرفتار کر کے 21 اکتوبرکوعدالت مین پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

FIR

D Chowk protest

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad

Ali Amin Gandapur Arrested