Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے، سہولیات فراہم کریں گے، بیرسٹر سیف

سرکاری وسائل استعمال کرنے والوں کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا چیلنج
شائع 08 اکتوبر 2024 09:54am

خیبر پختونخوا حکومت پر سرکاری وسائل استعمال کرنے والوں کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے چیلنج دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کے لیے اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والے عقل کے اندھوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ہر ریلی میں فراہم کی جاتی ہیں، ن لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کریں تو ہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی یہ سہولیات فراہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے مقابلے میں ان کے جلسے میں ایک چوتھائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام اباد اور موٹروے پر کنٹینرستان کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟ اگر وہ کنٹینرز شریف خاندان یا زرداری خاندان نے اپنے جیب سے لگائے تھے پھر ٹھیک ہے۔

خیبر پختونخوا

PTI protest

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif