اٹک میں عمران خان سمیت 53 رہنماؤں اور 4 ہزار کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اٹک تھانہ میں عمراں خان کے سمیت متعدد کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر تھانہ ایس ایچ او سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمہ میں بانی ، گنڈاپور سمیت 53 رہنما، 4 ہزار نامعلوم کارکنان نامزد ہیں۔
مقدمہ میں نامزد ملزمان افراد میں عظمی خان اورعلیمہ خان بھی شامل ہیں۔ زین قریشی، شوکت بسرا، شیخ وقاص اکرم، عمرایوب ، نعیم حیدر پنجوتھہ، صنم جاوید اور سلمان اکرم راجہ بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔
ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت 22 مختلف دفعات درج لگائی گئیں ہیں۔ مقدمہ موٹروے ایم ون کٹی پہاڑی پتھرگڑھ کےمقام پراحتجاج پر درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملے کیے گئے جس میں 3 ڈی ایس پیز سمیت 56 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.