Aaj News

پیر, اکتوبر 07, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی اور بی ایل اے صیہونیوں کی پراکسی اور پاکستان کے دشمن

سب کچھ ایس سی او سربراہی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، ذرائع
شائع 07 اکتوبر 2024 07:41pm
دائیں جانب اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر کئے گئے بی ایل اے کے دھماکے کے مناظر ہیں، جبکہ بائیں جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کا منظر ہے
دائیں جانب اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر کئے گئے بی ایل اے کے دھماکے کے مناظر ہیں، جبکہ بائیں جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کا منظر ہے

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) صیہونیوں کی پراکسی اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس قریب آتے ہی صیہونی حکومت کے تمام پیادوں کو اس اہم اجلاس کو سبوتاژ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کراچی میں غیر ملکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، چین کا بیان سامنے آگیا

ذرائع نے بتایا کہ ایک طرف پی ٹی آئی کو خوبصورت دارالحکومت کا امن خراب کرنے کے لیے اتارا گیا، وہیں کراچی میں کالعدم بی ایل اے کو چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کا حکم دیا گیا۔

اپنی قیادت پر غصہ کرتے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ویڈیو جاری

ذرائع نے کہا کہ یہ سب آئندہ سربراہی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پاک چین بھائی چارے کو جو نئی بلندیوں تک پہنچ رہا ہے، اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے شرکا میں سرکاری گاڑیوں کی تقسیم کا انکشاف

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور اس کی نظریاتی بہن بی ایل اے دونوں اپنے آقاؤں کے حکم پر کھلے عام اور چھپ کر ناچ رہے ہیں اور ​​جے شنکر کو مدعو کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کر رہے۔

BLA

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Karachi Airport Blast