Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس: پاکستان تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کی دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 03:00pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی میزبانی میں ایوان صدر میں منعقد ہونے والی فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس کی مشترکہ میزبانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف نے ایوان صدر میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے نہ کا فیصلہ کیا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کی دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی۔

اپنے ایک بیان میں پارٹی سربراہ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا ہے لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر وہ اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے، اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کی غرض سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

All Parties Conference

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Barrister Gohar Ali Khan

solidarity with the palestinian people

solidarity with palestine