Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

5 اکتوبر لاہور ہنگامے: گرفتار پی ٹی آئی کارکنان مقدمے سے ڈسچارج

مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا
شائع 07 اکتوبر 2024 11:12am

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 17 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔

lahore

Minar e Pakistan

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

minar e pakistan jalsa

pti minar e pakistan