Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑواں شہروں میں 4 روز بعد زندگی بحال، راستے کھل گئے، میٹرو سروس جزوی فعال

اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں، کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کرسڑک کنارے رکھ دیا گیا
شائع 07 اکتوبر 2024 10:15am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہونے سے راستے کھل گئے، کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کرسڑک کنارے رکھ دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ بھی اپنے روٹس پر رواں دواں ہے، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ راولپنڈی میں بحال ہے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث درہم برہم ہونے والے معمولات زندگی 4 روزبعد بحال ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث 3 اکتوبر کو بند کیے جانے والے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے کھل دیے گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر 4 روز بعد کنٹینرز ہٹا دیے گئے جبکہ کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کرسڑک کنارے رکھ دیا گیا۔

پاک سیکریٹریٹ، نجی دفاتر اور اسکول بھی کھل گئے جبکہ جناح ایونیو، ایکسپریس، سری نگرہائی وے، فیض آباد سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

’خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کر بھی کچھ کہیں تو لوگ یقین نہیں کریں گے‘، گنڈاپور کی واپسی پر پی ٹی آئی سے آوازیں اٹھنا شروع

ریڈ زون تاحال سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک کے مقام پر بدستوربند ہے جبکہ سرکاری ملازم اور شہری مارگلہ روڈ کا استعمال کررہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہرجماعت کا حق ہے لیکن انتشار کا قلع قمع کیا جانا چاہے، شہرکی بندش مسئلے کا حل نہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے تاہم راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال ہے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جبکہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار کی شہادت: آج اسلام آباد پولیس کیلئے بہت غمگین دن ہے، آئی جی

احتجاج رکوانے کا کیس: دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔

اسلام آباد

D Chowk protest

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad