Aaj News

پیر, اکتوبر 07, 2024  
03 Rabi Al-Akhar 1446  

سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ترجمان فرار ہوگئے
شائع 07 اکتوبر 2024 08:24am

پنجاب کے شہر میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 8 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

سی ٹی ڈی اور خطرناک دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال کے قریب ناکہ بندی کرلی جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد نے میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

punjab

CTD

Mianwali

CTD operation

CTD ACTION