Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کر بھی کچھ کہیں تو لوگ یقین نہیں کریں گے‘، گنڈاپور کی واپسی پر پی ٹی آئی سے آوازیں اٹھنا شروع

'پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا گنڈا پور کے خطاب کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ'
شائع 06 اکتوبر 2024 11:09pm

اغوا اور گرفتاری کی بازگشت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 30 گھنٹے بعد واپسی کے بعد پی ٹی آئی کے اندر سے بھی ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔ معروف شاعر اور پی ٹی آئی کے حامی احمد فرہاد کا کہنا ہے کہ علی امین صاحب اب اگر آپ خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑے ہو کر بھی کچھ کہیں تو لوگ یقین نہیں کریں گے۔

احمد فرہاد پی ٹی آئی کے حامی ہیں اور اکثر تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج میں شامل نظر آتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ابھی ہم جاگتے ہیں اور اتنا جانتے ہیں کہ یہ منظر وہ نہیں ہے جو دکھایا جا رہا ہے۔

ان کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے کئی حامی علی امین گنڈاپور کی واپسی پر مایوسی ک اظہار کرتے دکھائی دئے۔

معروف صحافی صدیق جان نے بھی ”ایکس“ پر دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی ٹی آئی ذرائع کا مؤقف ہے علی امین گنڈا پور کے پی کے ہاؤس جانے کے بعد سے ہی irrelevant ہو گئے تھے، ان کی یہ تقریر پارٹی پالیسی نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے علی امین گنڈا پور کے خطاب کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان سیاسی کمیٹی کرے گی‘۔

Ali Amin Gandapur

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)