Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جارہا ہے یا نہیں؟ گورنر نے واضح کردیا

صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے اور انہیں جلسوں کا شوق ہے، فیصل کریم کنڈی
شائع 06 اکتوبر 2024 09:03pm
Governor’s raaj in Khyber Pakhtunkhwa?| Aaj News

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، وہ پہلے بھی ایک فلمی سین کی طرح سات گھنٹے غائب تھے، وہ ایک انتہائی ایک غیر ذمہ دار وزیراعلی ہیں، گنڈاپور اپنی جماعت کو بھی نہیں بتارہے وہ کہاں ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوب، سوات اور پارہ چنار میں آگ لگی ہوئی ہے، اس وقت کچھ اضلاع نوگو ایراز بنے ہوئے ہیں، لیکن انہیں بس جلسے جلوس کا شوق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صوبے کی اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہم لوگوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتے، ہمارے صوبے میں کہاں پر امن ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ گورنر راج لگا رہے ہیں، میں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔

Ali Amin Gandapur

Faisal Karim Kundi

governor kpk