Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

اسرائیل کے فضائی حملے میں القسام بریگیڈ کے سینئر کمانڈر اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید

اسرائیل کی قیادت کو اپنے مجرمانہ فیصلوں کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، حماس کا اعلان
شائع 06 اکتوبر 2024 08:49am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسرائیل نے بیروت میں حملوں کا دائرہ وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے زیر کنٹرول داحیہ میں کئی طاقت ور بم برسا دیئے، دھماکوں کے باعث آگ کے گولے ہوا میں بلند ہوئے جس کے باعث عمارتوں میں آگ لگ گئی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں چھ فضائی حملے کیے، مقامی میڈیا کے مطابق دو حملوں میں ہوائی اڈے کے قریب مقامات کو نشانہ بنایا گیا، چار حملوں میں مضافاتی علاقوں کے دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل 7 اکتوبر کو ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی عہدیدار

وہیں لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں القسام بریگیڈ کے سینئر کمانڈر اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ ان کے کمانڈر سعید عطاء اللّٰہ علی ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں شہید ہوگئے، یہ شہادتیں آج شمالی لبنان کے شہر طرابلس کے قریب بداوی پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے دوران ہوئیں۔

حماس کا کہنا ہے اسرائیل کی قیادت کو اپنے مجرمانہ فیصلوں کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Hezbollah

Israel's Attack in Lebanon