Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی چوک کے اطراف رینجرز و پولیس کا سرچ آپریشن، حملوں میں ملوث کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اہلکاروں کو سول کپڑوں میں فرار ہوتے پکڑا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2024 11:03pm

وفاقی دارالحکومت سے مظاہرین کو باہر نکالنے کیلئےڈی چوک کے اطراف پلازوں میں رینجرز و پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی چوک اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے گیارہ حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی سکس اور ایف سکس میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے صبح تک دارالحکومت کی حدود سے مظاہرین کو نکالنا ہے، مظاہرین کو شناخت کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے گیارہ حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے 9 اور کے پی سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار پکڑے گئے

ذرائع نے بھی بتایا کہ کے پی کے پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 9 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور زرتاج گل سمیت 20 گرفتار، پولیس اور وکلا میں تصادم، اہلکار زخمی

تمام اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑا ہے۔

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

ذرائع کے مطابق ان 11 پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti minar e pakistan