Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ہم ریڈ زون کے قریب کسی کو بھٹکنے نہیں دیں گے، عطا تارڑ

پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 05 اکتوبر 2024 01:39pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ریڈ زون کے قریب کسی کو بھٹکنے نہیں دیں گے، پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، ہم چاہتےہیں کہ کوئی پاکستان آئے تومثبت تاثرلے کرجائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس سی او بہترین انداز میں چلے گی، آپ نے 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کردی، آج کوئی پنجاب میں عثمان بزدار کا نام نہیں لیتا، جو کام کرتا ہے وہ نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پنجاب کولوٹا گیا اب خیبرپختونخواکولوٹا جارہا ہے، وزیراعلی سرکاری مشینری استعمال کررہےہیں، سرکاری گاڑیاں اورآنسوگیس استعمال ہورہےہیں، مہنگائی پورے ملک میں کم ہورہی ہے خیبرپختونخوا میں نہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بیرسٹرسیف نے جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی، مجھےبتایا جائے کہ ان کےدھرنے کا مقصد کیا ہے۔

PMLN

پاکستان