Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسے گولی مارنی ہے، مجھے مارے، علی امین گنڈاپور

گنڈاپور کے قافلے کو کٹی پہاڑی کے مقام پرشدید مزاحمت کا سامنا
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 09:48pm

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کٹی پہاڑی پر موجود ہے، گنڈاپور کے قافلے کو کٹی پہاڑی کے مقام پر شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

قافلے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کارکنان سے خطاب میں کہا کہ میں سب سے آگے ہوں، جسے گولی مارنی ہے، مجھے مارے، گولی سینے پر مارنا، چھپ کر نہ مارنا۔

مظاہرین اور پولیس کےدرمیان کٹی پہاڑی پرتصادم کاسلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ چھچھ اور پھر برہان میں کنٹینرز ہٹا کر جمعہ کی سہ پہر براہمہ پہنچ تھا۔ پولیس کی شیلنگ کے باعث قافلہ براہمہ پر ہی پھنس گیاتھا۔ تاہم کچھ دیر بعد قافلہ آگے بڑھنے میں کامیاب رہا۔

شام کو پونے 8 بجے حسن ابدال کٹی پہاڑی پر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر شدید شیلنگ شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ شیلنگ کےدوران علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

Ali Amin Gandapur

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest