Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

5 اکتوبر احتجاج: حکومت کا ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ

احتجاج کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتار یوں کا سلسلہ بھی جاری
شائع 04 اکتوبر 2024 07:54pm

5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر احتجاج کی کال کے پیش نظر لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی۔

لاہورکے داخلی اور خارجی راستوں پر 15 ہزار پولیس اہلکار موجود ہوں گے، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ڈولفن فورس سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہوں گے، جبکہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز سیکیورٹی ڈیوٹیاں چیک کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک 250 سے زائد کارکنوں کو لاہور سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

lahore

lahore police

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

minar e pakistan jalsa