Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا
شائع 04 اکتوبر 2024 06:04pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈی چوک جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

جولوگ آرہے ہیں انکے پاس اسلحہ ہے، بالکل کلیئر ہوں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں, وزیر داخلہ

ایسے میں جب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمی خان ڈی چوک پہنچی تو پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔

اسلام آباد پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے ساتھ دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جو احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کا پہلا رہنما ساری رکاوٹیں دور کر کے ڈی چوک پہنچ گیا، شیلنگ اور جھڑپیں بدستور جاری

بانی چیئرمین کی بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی جی آسلام آباد کے مطابق ابھی تک 30 سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ جبکہ لاہور میں پولیس نے کل کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

minar e pakistan jalsa

4th October D Chowk Protest