Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل

چیف جسٹس بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل
شائع 04 اکتوبر 2024 03:05pm

سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسشین ٹریٹی نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 21 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظر ثانی کیس کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اب 21 اکتوبر کو نظرِ ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔

نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل وکیل سعد ہاشمی نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈبل ٹیکسیشن کیس کا فیصلہ تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آپ کے فیصلے سے اتفاق کیا، جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی فیصلہ دیا تھا لہذا نظر ثانی بینچ میں اختلافی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور علی شاہ کو بھی شامل کیا جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بینچ میں شامل کرلیتے ہیں، نظرِ ثانی کے تیسرے جج جسٹس نعیم اختر افغان ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج ڈبل ٹیکسیشن نظر ثانی کیس کی سماعت مقرر تھی جبکہ وکیل سعد ہاشمی نے جسٹس منصور کو شامل کرکے نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

justice mansoor ali shah

Chief Justice Qazi Faez Isa