Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

پروازوں کے شیڈول میں ردو بدل کی خبریں، پی آئی اے کا بیان جاری

پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں فلائٹس کینسل ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
شائع 04 اکتوبر 2024 12:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کردی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملکی ایئر لائن کی ساری فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پی آئی اے کی تمام سروسز آپریشنل ہیں، تمام اندورن ملک اور بین الااقوامی پروازیں آپریشنل ہیں اور شیڈول کے مطابق لینڈ/ٹیک آف کریں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ فلائٹس کے اوقات سے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں۔ قومی ایئر لائن نے مسافروں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ پہلے اپنی پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹ لیں اور ان راستوں کے بارے میں بھی جو کھلے ہیں تاکہ سڑکوں کی بندش سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر آج ڈی چوک پر احتجاج طے کیا ہے۔

مظاہرین کے دارالحکومت جانے کے لیے شیڈول کے مطابق، جمعے کو پاکستان بھر کے صارفین نے موبائل براڈ بینڈ سے منسلک ہونے کے دوران واٹس ایپ میں خلل کی بھی اطلاع دی۔

PIA

PIA Flight

4th October D Chowk Protest