Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد اور راولپنڈی کے کونسے راستے بند اور کونسے کھلے ہیں؟

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
شائع 04 اکتوبر 2024 11:19am

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث فیض آباد، مری روڈ، فیض الاسلام، اسٹیڈیم روڈ اور ڈبل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سکتھ روڈ چوک، چاندنی چوک، سی بلاک چوک، کھنہ پل ، ساہی چوک، ناز سنیما، کوہاٹی بازار موڑ اور لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج چوک، مریرچوک، ایم ایچ چوک اور حیدر روڈ بند ہے۔

اس کے علاوہ ٹی چوک روات، مارگلہ ٹرن پیرودھائی بند ہے، خیابان، کیریج فیکٹری، 26 نمبر چونگی، چیئرنگ کراس اور دھما سیداں ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

مینار پاکستان پر پی ٹی آئی پاور شو ’روکنے‘ کیلئے حکومت متحرک، رینجرز طلب

پی ٹی آئی نے حکومت کو ڈی چوک پر احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کردی

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کچہری چوک اور پرانا ایئرپورٹ روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، ساون پل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چک بیلی موڑ، مندرہ ، مسا کسوال، جی ٹی روڈ گجرخان، دولتالہ موڑ اور جی ٹی روڈ چکوال بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ کورال چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، حالات کے پیش نظر کسی مومنٹ کے دوران اسے کھولا جا سکتا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad