Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی
شائع 03 اکتوبر 2024 01:32pm

وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اہم ترین غیرملکی شخصیات کی آمد اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی حکومت ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غورکر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی، رینجرز اہلکاروں کو اہم سرکاری عمارتوں کے باہر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہو گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا۔

اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں روس اور چین کے وزرائے اعظم اور دیگر رکن ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔

اسلام آباد

rangers

PTI jalsa

PTI protest

islamabad red zone

red zone security