Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

ملزمان شہریوں سے پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، ایف آئی اے لاہور
شائع 02 اکتوبر 2024 05:38pm

ایف آئی اے لاہور نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد تنویر اور سلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کئے ہیں۔

ملزم تنویر نے شہری کو جرمنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ملزم سلیم اللہ نے شہری سے اٹلی بھجوانے کیلئے 21 لاکھ روپے لئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں سے پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

FIA

lahore

human trafficking