Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک بار آئینی ترامیم کے لیئے لابنگ. فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد عرفان صدیقی کا اہم بیان

سربراہ جے یو آئی نے تائید کی آئینی عدالت ہونی چاہیے، لیگی سینیٹر عرفان صدیقی
شائع 02 اکتوبر 2024 04:45pm

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ 2ہفتوں میں آئینی ترامیم سے متعلق معاملات واضح ہوجائیں گے، سربراہ جے یو آئی نے تائید کی آئینی عدالت ہونی چاہیے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کو الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں، اگرکوئی ووٹ ڈالاجائے توایسا نہیں ہوسکتا کہ گنا نہ جائے، مولانا فضل الرحمان سے میری ملاقات غیرسیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پارلیمنٹ کاحصہ ہیں، اظہارخیال کرسکتے ہیں، ذوالفقار بھٹوکیس میں 50سال بعد کہا گیا ہم سے غلطی ہوگئی، مولاناچاہتےہیں آئینی ترمیم میں کوئی چیزآئین سےمتصادم نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا ججزصاحبان سے کوئی تعلق نہیں۔

PMLN

پاکستان

اسلام آباد

Constitutional amendment