Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  
بریکنگ

امن کیلئے امریکہ اور یورپی ممالک مشرق وسطیٰ سے دفع ہو جائیں، خامنہ ای

یہ ممالک جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں امن و سکون لاتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 04:24pm

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سخت الفاظ میں امریکا اور یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ خطے میں امن کے لیے امریکا اور یورپی ممالک دفع ہوجائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی کشیدگی اور جنگوں کا الزام ’امریکہ اور بعض یورپی ممالک‘ پر عائد کیا جو ’جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں امن و سکون لاتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خطے سے ”دفع“ کردینا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک امن سے رہ سکیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ وہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی موت پر ”سوگوار“ ہیں لیکن انہوں نے اشرافیہ کے ساتھ اپنی ملاقات ملتوی نہیں کی کیونکہ ایران کا سوگ ایک ”دوبارہ زندہ کرنے اور چلانے والی“ قوت ہے۔

ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ منگل کو اسرائیل پر میزائل داغنے کا حکم ملک کے سپریم لیڈر نے دیا تھا۔

مزیدپڑھیں:

اسرائیل کی طرف بڑھتے ایرانی میزائلوں کا منظر مسافر طیارے سے ریکارڈ

Iran preparing to attack Israel

Iran Missile Attack

Iran Attacks Israel

Israel will attack Iran's nuclear facilities