پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک بار پھر کپتانی چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بابر اعظم نے صرف ون ڈے کی قیادت تک محدود رکھنے پر استعفی دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی ) نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے، سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا،بابراعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ موجود ہے۔
اس حوالے سے بابراعظم نے کہا ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔
بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک بار پھر کپتانی چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بابر اعظم نے صرف ون ڈے کی قیادت تک محدود رکھنے پر استعفی دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو صرف ون ڈے ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا کہا گیا، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ٹی ٹونٹی کا نیا کپتان لانے کے خواہش مند ہیں۔
کنکشن کیمپ کے دوران کوچ گیری کرسٹن انہیں قائل کرتے رہے لیکن بابر اعظم نے پیشکش قبول نہیں کی اور انہوں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کےلیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔
شائقین نے بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کو اچھا فیصلہ قراردیا
دوسری جانب شائقین کرکٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کو اچھا فیصلہ دیا۔
شائقین نے کہا کہ بابر اعظم نے بہت دیر کی، انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہی کپتانی چھوڑ دینی چاہیئے تھی، امید ہے ان کی بیٹنگ میں پرفارمنس اب بہتر ہوجائے گی۔
Comments are closed on this story.