ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار جوبائیدن کو قرار دے دیا
بائیڈن نے دنیا کو آگ میں دھکیل دیا اور یہ قابو سے باہر ہو رہی ہے، سابق امریکی صدر
سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکی صدر جوبائیدن کو قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن نے دنیا کو آگ میں دھکیل دیا ہے، دنیا آگ کی لپیٹ میں ہے اور یہ قابو سے باہر ہو رہی ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، صدر منتخب ہوا تو خطے سے جنگ کا خاتمہ اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کراؤں گا۔
ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس جوبائیڈن کی صورت میں ایک غیر ذمہ دار صدر ہے، اس وقت امریکا کے پاس کوئی قیادت نہیں، ملک بغیر قیادت کے چل رہا ہے۔
trump
Donald Trump
Joe Biden
مشرق وسطیٰ
Middle East tensions
republican party
Tensions
مقبول ترین
Comments are closed on this story.