جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ احتجاج کا اعلان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ہم عدلیہ کی آزادی اور دیگر امور پر پی ٹی آئی کا ساتھ جاری رکھیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آج جماعت اسلام کا وفد پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آئے جہاں ممکن ہوا ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، کچھ پارٹی پالیسیز ہوتی ہیں، ہم انکا بھی خیال رکھیں گے، مہنگائی اور ظلم کے خلاف اس وقت آواز اٹھانا بہت ضروری ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس الیکشن میں دھاندلی نہیں، دھاندلہ ہوا ہے، جماعت اسلامی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے، اگر صاف شفاف انکوائری ہو، تو پی ٹی آئی فاتح یاب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اہم معاملہ غزہ کہ صورتحال ہے، 45 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، اس موقع پر آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے، اس وقت اسرائیل بد مست ہاتھی کی کیفیت اختیار کر چکا ہے، بیت المقدس کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
انھوں نے اپیل کی کہ 7 اکتوبر کو دن 12 بجے پورے پاکستان سے اپیل ہے فلسطینیوں کے لئے باہر نکلیں، جماعت اسلامی کے آنے والے دنوں میں مختلف مارچ آرہے ہیں۔
جبکہ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی اکھٹے حکومت میں بھی تھے، ہمارا موقف بہت صاف ہے کہ رات کے اندھیرے میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، جماعت اسلامی کی تجاویز پر ہم پارٹی میٹنگ میں غور کریں گے۔
Comments are closed on this story.