Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

لڑکی نے مجھے ٹریپ کیا، ریپ مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کا بیان

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس پر سماعت کی
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 03:08pm

لاہور ہائیکورٹ میں شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی سے متعلق کیس میں ملزم نے بیان دیا کہ لڑکی نے مجھے ٹریپ کیا، میں نے کوئی نکاح نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تم کم سن بچے ہو جو ٹریپ ہوگئے۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ریاض حسین کی قبل ازگرفتاری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد ملزم ریاض حسین قبل ازگرفتاری ضمانت خارج ہونے پرفرارہوگیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

پاکستان

lahore

Lahore High Court