Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، جے یوآئی کا امیرمنتخب ہونے پر مبارکباد

پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا کا کردار قابل تحسین ہے، وزیر داخلہ
شائع 01 اکتوبر 2024 12:20pm

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمان اور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اُصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں، مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

mohsin naqvi

Maulana Fazal ur Rehman

jamiat ulema e islam