Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادھار کی رقم واپس مانگنے پر بہنوئی نے سالے کو ’اغوا‘ کرکے قتل کردیا

8 روز قبل اغوا کیے جانے والے نوجوان کی لاش بہنوئی کے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی، پولیس
شائع 01 اکتوبر 2024 09:52am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 لاکھ روپے ادھار کے معاملے پر بہنوئی نے اپنے سالے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 8 روز قبل اغوا کیے جانے والے نوجوان فہد کی لاش بہنوئی کے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔

دوران تفتیش بہنوئی علی تنویر نے قتل کا اعتراف کیا اور اس کی شناخت پر اس کے گھر کے صحن سے نوجوان فہد کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم علی تنویر نے اپنے برادر نسبتی کو ادھار کے 3 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کا مقدمہ 27 ستمبر کو اس کی والدہ کی مدعیت میں داماد علی تنویر، بیٹی زہرہ بی بی ،کاشف علی اور دیگر 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

Sheikhupura

punjab

Murder

Punjab police