Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات جانیوالے پاکستانیوں کو ریٹرن ٹکٹ اسی ایئرلائن سے خریدنے کی ہدایت کیوں

نجی فضائی کمپنیوں نے اپنے مسافروں کو مسائل سے آگاہ کردیا
شائع 30 ستمبر 2024 02:48pm

پاکستان سے متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اضافی پریشانی سے بچنے کے لیے اسی ایئر لائن سے واپسی کا ہوائی ٹکٹ خریدیں جس سے وہ ابوظبہی پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کی نجی ایئر لائن اور حکام اپنے شہریوں کو وزٹ ویزا کی تمام ضروریات جیسے کہ رہائش کا ثبوت، نقد رقم اور کریڈٹ کارڈز اور واپسی کے ہوائی ٹکٹوں کو پورا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جو مسافر تمام ضروریات کو پورا نہیں کرتے انہیں بورڈنگ سے انکار کردیا جاتا ہے۔

سرین ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات جانے والے اپنے مسافروں کو کہا ہے کہ وہ واپسی کا ٹکٹ بھی انہی کی ایئرلائن سے کرائیں، دوسری ایئر لائنز سے ریٹرن ٹکٹ کی صورت میں چیک ان کے وقت اضافی منظوری درکار ہو سکتی ہے جو عموماً مسافروں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

نجی کیریئر ایئر بلیو نے کہا کہ سیاحتی ویزے پر متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کو کسی اور ایئر لائن سے ریٹرن ٹکٹ کی وجہ سے ایئر بلیو کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے پہلے متحدہ عرب امارات کے حکام سے منظوری لینے کی ضرورت پڑے گی۔

ایئر بلیو نے وزٹ ویزا رکھنے والوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ویزا کی مدت کے اندر ایک ریٹرن ٹکٹ اور تصدیق شدہ ہوٹل کی بکنگ یا ایڈریس اور امارات میں دوستوں یا رشتہ داروں کے شناختی ثبوت کی کاپیاں عملہ چیک ان کے دوران جمع کرے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 10 لاکھ 70 ہزار پاکستانی مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ملک سے ہر سال لاکھوں لوگ سیاحت اور ملازمتوں کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جاتے ہیں۔

فلائی جناح نے واضح کیا کہ جو مسافر ضروریات کو پورا نہیں کرتے ہیں انہیں روانگی کے وقت ہوائی اڈے پر سوار ہونے سے روک دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس سے قبل اپنے ہم وطنوں پر زور دیا تھا کہ وہ سیاحتی ویزے کی تمام شرائط کو پورا کریں اور سیاحتی ویزے پر یو اے ای میں ملازمتوں کی تلاش میں نہ جائیں۔

Saudia Arabia

پاکستان