Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس: جامعہ کراچی اور پولیس نے جواب جمع کروادیا

وفاق اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کرانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا کردی
شائع 30 ستمبر 2024 02:13pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس میں جامعہ کراچی اورپولیس نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا جبکہ وفاق اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کرانےکے لیے مہلت کی استدعا کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جامعہ کراچی اور پولیس نے عدالت میں جواب جمع کروادیا جبکہ وفاق حکومت اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کو درخواست میں بنایا گیا ہے؟ جس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا رہے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، عدالت نے جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے۔

عدالت نے پیمرا کو ان فیئر مینز کمیٹی سے متعلق خبروں سے بھی روک رکھا ہے جبکہ عدالت نے ایف آئی اے کو ڈگری سے متعلق تحقیقات سے بھی روک رکھا ہے۔

Islamabad High Court

Sindh High Court

fake degree

Justice Tariq Mehmood Jahangiri