Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی کو 5 سال کیلئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 02:59pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی۔

بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کو 5 سال کے لیے جمعیت علماء اسلام کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکرٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔

آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کررہی ہیں۔

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Barrister Gohar Ali Khan

jamiat ulema e islam