Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں 3 ججوں کو سزائیں، چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ

جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 01:54pm

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 3 جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، سول جج شہباز حسین کی 4 گریڈ درجے نیچے تنزلی کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان کو جرمانہ عائد کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریکارڈ اور جوڈیشل افسر کو سن کر فیصلے سنائے۔

یاد رہے کہ ان تمام ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے۔

Lahore High Court

JUSTICE AALIA NEELUM

judicial officers

judicial officers punishment