Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

مولانا عبدالغفور حیدری جے یو آئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
شائع 29 ستمبر 2024 03:54pm

جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کے لیے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری جے یوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے انٹرپارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کے لیے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔

خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا، مولانا جمیل الرحمان درخواستی اور مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی۔

اس کے علاوہ مولانا عبدالغفورحیدری جے یو آئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ علامہ راشد سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا۔

احمد علی درویش اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

peshawar

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

jamiat ulema e islam

jui intra party election