Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ڈی کیٹ پرچے لیک ہونے پر کراچی پریس کلب کے باہر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ایم ڈی کیٹ 2024 کے متاثرہ امیدوار اور والدین کے ہمراہ ڈاکٹر تنظیم کی جانب سے نعرے بازی
شائع 28 ستمبر 2024 05:17pm

ایم ڈی کیٹ پرچے لیک ہونے پر کراچی پریس کلب کے باہر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا۔

پریس کلب پر ہونے والے احتجاج میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے متاثرہ امیدوار اور والدین کے ہمراہ ڈاکٹر تنظیم کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ایم ڈی کیٹ کیا ہے اور اس کے دو ورژن کیوں ہیں؟

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے سال 2023 میں بھی دو مرتبہ ایم ڈی کیٹ کروائے گئے اور دونوں بار پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کو مسترد کر دیا۔

karachi

MDCAT

Karachi Protest

Paper Out