Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

آئی جی پنجاب کانوٹس،آر پی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 02:03pm

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے چار گھروں میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد کے نواحی گاؤں میں ایک ساتھ 4 گھروں میں ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک واردات کے دوران تین مسلح ڈاکو 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی بھی کرتے رہے۔

جیکب آباد میں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون پولیو ورکر کو اب اپنے شوہر سے بھی خطرہ

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے 7 لاکھ نقدی، دس تولہ زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے پر ریجنل پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا ہے، سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

پاکستان

robbers

Woman

SEXUAL ASSAULTS